” خدمت عوام ” ایوارڈ اور 106 ویں مفت میگا آئی/ میڈیکل کیمپ کی تقریب۔سماجی کارکن زاہد رحیم




” خدمت عوام ” ایوارڈ اور 106 ویں مفت میگا آئی/ میڈیکل کیمپ کی تقریب۔سماجی کارکن زاہد رحیم کی بے لوث عوامی خدمات کو خراج تحسین۔
ممبر صوبائی اسمبلی شارق جمال، ڈاکٹر سید غلام نبی شاہ، عالم . شیر اعوان نے ڈاکٹرز، والیئنٹرز،صحافیوں اور سماجی کارکنان میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔۔
کراچی : ( بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
8خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی کی زیر سرپرستی، ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری کے اشتراک اور دی جونا گڑھ مسلم گھانچی جماعت کے تعاون سے ہیلتھ میلہ کی کامیابی کی خوشی میں گھانچی کمیونیٹی ھال میں 106 واں مفت میگا میڈیکل کیمپ اور ، تقسیم خدمت عوام ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سید شارق جمال ، رونق محفل ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈویژن سید، پیر ڈاکٹر غلام نبی شاہ جیلانی تھے۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سید تنویر حیدر، ڈاکٹر اقبال ، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹرفہیم اور ڈاکٹر شایان شادمانی کی ٹیم نے 315 مریضوں کا معائنہ کیا 78 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کیگئی۔ ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری کی جانب سے بی۔ایم۔ڈی ، بی۔ایم۔آئی اور بلڈ شوگر ٹیسٹ بالکل مفت کیا گیا۔ اور مہمانوں کو گفٹ ہیمپر دیئے گئے۔۔ تقریب تقسیم ایوارڈ میں ایم کیو۔ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی سید شارق جمال اور سابق ایم۔ ایس ۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر پیر سید غلام نبی شاہ جیلانی ، آل پرائویٹ اسکول اینڈ کالجز کے مرکزی جنرل سکیرٹری عالم شیر اعوان، انجمن پرتاب گڑھ کے صدر خلیل الدین قریشی، چیئرمین یوسی 5 ماڈل ٹاون محمد طلحہ’ نے اپنے دست مبارک سے ڈاکٹرز عبداللہ بن زبیر، سونو لوجسٹ اریسہ ظہیر، روزنامہ ریاست و قومی میڈیا گروپ کے ندیم احمد خاں، ڈاکٹر عیسی’ لیب ملیر کے ظفر چشتی، دھوم چینل سندھ کے ایم ڈی ظہیر احمد میمن ، روزنامہ اتفاق نیوز کے چیف ایڈیٹر اورنگزیب شہزاد، سماجی کارکن سلیم جے میمن، سید محب اللہ شاہ،،کراچی ویسٹ پریس کلب کے صحافیوں میر موسی’ چنہ، فدا حسین، یار محمد رند ، عوامی پریس کلب کے قاضی عبدالطیف ، عنایت قمبرانی ، ریسکیئو کمشنر اسکاوٹس سندھ محمد طاہر شیخ ، صحافی عمران شہزاد، نزیر احمد سندیلو، انجمن پرتاب گڑھ کے جوائنٹ سیکرٹری ، محمد شبیر ، GFS کے ڈیلر طارق محمود، جونا گڑھ گھانچی جماعت کے نائب صدر سکندر یوسف گھانچی، کونسلر حسن گھانچی اور خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے کارکنان میں ایوارڈ و اسناد تقسیم کیں۔ معزز مہمانان گرامی نے نے اپنے خطاب میں انسانیت کی بے لوث اور مسلسل خدمات اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سماجی رہنما زاہد رحیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ کو چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم نے یادگاری شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ ممتاز سماجی شخصیت عارف روہیلہ، محمد صابر خان ایڈوکیٹ، شاعر فروغ صدیقی، اور دیگر نے شرکت کی۔ سکندر یوسف گھانچی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔ تقریب کی انتہائی خوبصورت انداز میں کمپیرئنگ کے فرائض ظہیر احمد میمن نے انجام دیئے۔



