English News Internatinalپاکستان
حکومت کا مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کرنےکا فیصلہ

حکومت کا مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کرنےکا فیصلہ۔
یاد رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے اکاونٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے۔وزارت خزانہ نے ہدایت کی ہےکہ مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔



