اہم خبریںبزنس

حکومت ٹیکس دینے والوں کوسہولیات دے، جرمانے عائد نہ کرے۔صدر پاکستان ٹیکس بار

حکومت ٹیکس دینے والوں کوسہولیات دے، جرمانے عائد نہ کرے۔صدر پاکستان ٹیکس بار

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کے نوٹس پر صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے تنقید کی ہے۔صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ایف بی آر کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی سمز، بجلی و گیس کے کنکشنز بند کر دیےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر دوست اسکیم پر عمل در آمد نہیں کروا سکی،کارروائی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کےخلاف ہونی چاہیے لیکن ایف بی آر قوانین کی پاسداری کرنے والوں پر کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائلرز کے 30 ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانےکی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، حکومت ٹیکس دینے والوں کو سہولیات دے، ان پر جرمانے عائد نہ کرے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا۔ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You