اہم خبریںسندھ

حکومت معاشی اصلاحات کیلئے تمام اہم اقدامات کرےگی۔وزیر تجارت

حکومت معاشی اصلاحات کیلئے تمام اہم اقدامات کرےگی۔وزیر تجارت

ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں تمام اتحادیوں کوساتھ لے کر چلیں گے۔جام کمال کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال نے کہا ہےکہ حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،  پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور دیگر جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں معاشی اشاریوں کو بلندی کی جانب لے کر جانا ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی۔جام کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You