سندھ

حکومت سندھ کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں بپلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے ہے، عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

سینئر وزیر نے پیپلز بس سروس کے بس سٹیشنز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You