پنجاب

حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں سے ملک میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں سے ملک میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

عالمی بینک نے پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح 40.5 فیصد تک جانے کا انکشاف کیا ہے:چیئرمین
اتحادی حکومت کے وزراء و مشیروں کا سب اچھا کا راگ الاپنا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے:گفتگو
بے روزگاری سے پریشان حال سالانہ لاکھوں پاکستانی خلیجی ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک جانے پر مجبور ہو رہے ہیں:اظہار خیال
بڑھتی غربت میں کمی کے لیے زبانی کلامی دعووں اور باتوں کی بجائے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے،عالمی بینک نے پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5فیصد تک جانے کا انکشاف کرتے ہوئے معاشی استحکام کے لیے سیاسی اتفاق رائے اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد ضروری قرار دیا ہے۔سال2023ء میں غربت کی شرح 40.2فیصد تھی جوکہ اب کم ہونے کی بجائے مزیدبڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے،پاکستان میں قرضوں کی شرح اس سال 72.4 فیصد سے 73.8 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کے ذمہ قرض کی شرح مزید بڑھ کر 74.7 فیصد تک جانے کا بھی خدشہ ہے اور مقامی کرنسی کی ترسیل 14.2 فیصد سے بڑھ کر 16.1 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے بھی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے مگر اس کے باوجود اتحادی حکومت اور وزراء و مشیر سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں جوکہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور انہیں مزید مسائل و پریشانیوں کی دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت اور مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت میں کمی کے لیے زبانی کلامی دعووں اور باتوں کی بجائے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے توجہ دینی ہوگی اس سے جہاں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا وہاں مہنگائی بھی کم ہوگی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بے روزگاری سے پریشان حال سالانہ لاکھوں پاکستانی خلیجی ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک جانے پر مجبور ہیں جہاں انہیں روزگار کی تلاش میں سنگین مشکلات کا سامنا الگ سے کرنا پڑتا ہے اگر حکومت انہیں اپنے ملک میں روزگار فراہم کرے تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
28-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You