کالم/مضامین

حضرت جی مد ظلہ العالی کی والدہ ماجدہ نے اپنی ساری زندگی سلسلہ عالیہ کی خدمت میں گزاری

حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کی زوجہ محترمہ اور حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ رات انتقال فرما گئیں تھیں ان کی نماز جنازہ مرکز دارالعرفان منارہ صقارہ اکیڈمی کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

حضرت جی مد ظلہ العالی کی والدہ ماجدہ نے اپنی ساری زندگی سلسلہ عالیہ کی خدمت میں گزاری اور ان کے شب و روز عبادات سے مزین تھے۔نماز جنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی،سماجی و عسکری شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر پہلو سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اور حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ان کے علاوہ ایم پی اے حیدر سلطان چکوال،تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے،ملک صفدر اعوان چیف آف اعوان،ملک مظہر اعوان سنئیر زمہ دار تنظیم الاعوان بھی شامل تھے اور سلسلہ عالیہ کے زمہداران نے بھی شرکت کی۔جن میں حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب،محمد ارشد مرکزی زمہ دار اور صاحب مجاز راولپنڈی،محمد شیراز صدر تنظیم الاخوان ملتان،امجد اعوان محمود سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاخوان پاکستان بھی شامل تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You