حبیب جسکانی، صفیہ لاکھو کا حیدرآباد ہائیکورٹ بار کا دورہ، الیکشن میں کامیاب خواتین کو مبارکباد

حیدرآباد (رپورٹ : کاشف شمیم صدیقی) لیگل ایڈ سوسائٹی/لیگل ایڈ آفیس(کمیٹی فار دی ویلفئیر آف پرزنرز) کی ٹیم حبیب جسکانی ایڈوکیٹ، صفیہ لاکھوایڈووکیٹ، اور عبداللہ سومرو ایڈووکیٹ کے ہمراہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسیئشن کی ان خواتین کو مبارکباد دینے کے لیے حیدرآباد ہائیکورٹ بار میں پہنچی جو حیدرآباد بار ایسوسیئشن کی حالیہ الیکشن میں تاریخ میں پہلی بار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئیں ۔

لیگل ایڈ سوسائٹی/لیگل ایڈ آفیس(کمیٹی فار دی ویلفئیر آف پرزنرز) کی پوری ٹیم نے ان کی کوششوں کو سراہا اور اور امبرین سیال ایڈووکیٹ ( حیدرآبادہائیکورٹ بار کی تاریخ میں پہلی منتخب شدہ لائیبریرین سیکریٹری ہائیکورٹ بار ایسوسئیشن)، نورین شیخ ( حیدرآبادڈسٹرکٹ بار کی تاریخ میں پہلی منتخب شدہ جوائنٹ سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسئیشن)، صائقہ انصاری (لائبریری سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسیئشن حیدرآباد ) ، صبا شبانہ درس ( میمبر مینیجنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسئیشن )، سنیہ ملاح میمبر مینیجنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسئیشن ) کو پھولوں کے ہار پیش کیے ۔ ھاء کورٹ بار ايسوسيئيشن کی طرف سے لیگل ایڈ سوسائٹی/لیگل ایڈ آفیس(کمیٹی فار دی ویلفئیر آف پرزنرز)کی ٹیم کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہائیکورٹ بار ایسوسیئشن کے نائب صدر آصف شیخ، اور لیگل ایڈ سوسائٹی/لیگل ایڈ آفیس(کمیٹی فار دی ویلفئیر آف پرزنرز) کی نورین شیخ ایڈووکیٹ، شھناز بریرو ایڈووکیٹ ،ثمرین علی ایڈووکیٹ، اور دانش سومرو ، بھی موجود تھے ۔ اور حیدرآباد ھاء کورٹ بار ايسوسيئيشن کی منتخب خواتین کی طرف سے لیگل ایڈ سوسائٹی/لیگل ایڈ آفیس(کمیٹی فار دی ویلفئیر آف پرزنرز) کی ٹیم کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کیے گیے ۔ لیگل ایڈ سوسائٹی/لیگل ایڈ آفیس(کمیٹی فار دی ویلفئیر آف پرزنرز) کی ٹیم نے ہائیکورٹ بار ايسوسيئيشن حیدرآباد کی نئی تعمیر شدہ لائیبریری کا مشترکہ دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے تمام خواتین وکلاء کی کاوشوں کو سراہا ۔



