
راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں میں امروز ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور سرکل افسران ضلع ہذا نے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا:

تفصیلات کے مطابق:
حافظ محمد عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل نے تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد نواز DSP سوہاوہ سرکل نے تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل نے تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں متعلقہ SHOs تھانہ جات، انچارج چوکیات سمیت تفتیشی افسران اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور سرکل افسران ضلع ہذا نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور سرکل افسران نے موقعہ پر احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



