اہم خبریںبلوچستان

جے یو آئی( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

جے یو آئی( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر فائرنگ میزائی اڈہ کے مقام پر کی گئی وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ میزائی اڈہ کے مقام پر کی گئی، وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہےکہ حافظ حمداللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You