سندھ

جے یو آئی سندھ کے صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کا دورہ، قیام امن سے متعلق اہم اعلان نوابشاہ

جے یو آئی سندھ کے صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کا دورہ، قیام امن سے متعلق اہم اعلان
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی دوڑ تشریف لائے، جہاں انہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن دوڑ کے پرنسپل مولانا محمد رمضان بروہی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہالیجوی نے کہا کہ لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں تعلقہ سطح پر امن کانفرنسیں جاری ہیں، جس کا مقصد سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنا ہے۔ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر 7 اگست کو سکھر میں بڑا قبائلی جرگہ ہوگا، جس میں سندھ کے تمام قبائل کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ جرگے کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو 14 اگست یوم آزادی پر کشمیر سے کراچی تک ’’امن کارواں‘‘ نکالا جائے گا جو سندھ کے مختلف شہروں سے گزر کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You