
جی ٹی روڈ سوہاوہ کے اطراف ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید کے خلاف ہڑتال کا عندیہ دے دیا
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پہ قائم ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان نے بے رحم اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید سمیت محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آئے روز فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے کو جواز بنا کر بھاری جرمانے عائد کرنے سے تنگ آہ کر ہڑتال کرنے کا عندیہ دے دیا.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیس ماسک کو جواز بنا کر بھاری جرمانے کرنے کی روایت کو دیکھتے ہوئے ہمارے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جس کے باعث نہ صرف ہمارا بلکہ سوہاوہ کے غریب دیہاڑی دار طبقہ کی کثیر تعداد بے روزگار ہونے کا بھی امکان.
سوہاوہ: رضا اعوان+سید علی



