
جہلم : گمشدہ بچہ والدین کے حوالے بجھڑے ہوئوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار
کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ خدمت خلق بھی جہلم پولیس کا نصب العین
بجھڑےہوئوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار
تھانہ سول لائن پولیس کو مسمات عائشہ نے رپورٹ کی کہ اس کا کم سن بچہ ایان بلال بعر 4 سال جو بازار میں دوران خریداری میرے ساتھ تھا بازار میں گم ہو گیا ھے جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہلم نے فوری طور پر ضروری اقدامات کرتے ھوئےبذریعہ ہیومین انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا بچے کو بازار میں سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔ بچے کی والدہ نے خوش ہوتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور جہلم پولیس اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



