جہلم کے سپوت ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر گجر کی نمایاں خدمات

جہلم کے سپوت ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر گجر کی نمایاں خدمات
کراچی سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کے خلاف جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور کامیاب کارروائیوں کی روشن مثال
کراچی : (بیوروچیف: عاصم ارائیں جہلمی):
جہلم کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اور اس وقت کراچی میں سندھ پولیس کے حساس ادارے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) میں بطور ڈی ایس پی خدمات سرانجام دینے والے چوہدری غلام صفدر گجر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرات مندی اور فرض شناسی کے باعث محکمہ پولیس میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں،چوہدری غلام صفدرگجر نے اپنے کیریئر کے دوران نہایت ذمہ داری، ایمانداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری غلام صفدر گجر نے متعدد حساس اور اہم آپریشنز کی قیادت کی، جن میں خطرناک دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں شامل ہیں۔ان کی بہترین حکمت عملی، بروقت فیصلے اور جرات مندانہ اقدامات نے کئی بڑے خطرات کو ٹالنے میں مدد دی اور شہر کراچی میں امن و امان کے قیام کو مزید مستحکم کیا۔ محکمہ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے بھی ان کی خدمات کو سراہا جاتا رہا ہے، جبکہ وہ ایک نڈر، باصلاحیت اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔وہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری غلام صفدر گجر جیسے ایماندار، محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کی موجودگی عوام کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔ان کی خدمات نہ صرف سندھ پولیس بلکہ پورے ملک کے لیے قابلِ فخر ہیں، اور نوجوان نسل کے لیے وہ ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔



