
جہلم میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔
ضلع بھر میں 1 لاکھ 91 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، علماء کرام اور اساتذہ کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، پولیو مہم کے دوران غفلت اور لاپروہی کو کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں 56 یونین کونسلوں میں 535 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لیے 126 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم



