جہلم : ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں کو ٹریفک مسائل حل کرنے اور لائسنس مہم سے آگاہ کیا

صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان۔جنرل سیکرٹری مرزا کفیل بیگ و دیگر عہدیداران و ممبران نے شہر میں ٹریفک مسائل اور تجاوزات کے حوالے سے نشاندہی کی
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے جہلم پریس کلب ضلع کچہری کا دورہ کیا اس موقع پر جہلم پریس کلب ۔ پرنٹ میڈیا ۔ الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے عہدیداران و ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے آئی جی پنجاب ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ۔ آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم کی طرف سے ٹریفک کے متعلق کیے گئے اقدامات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جاری مہم سے آگاہ کیا رضا حسنین اعوان نے بتایا کہ شہری موٹرسائیکل کا لائسنس معمولی سی سرکاری فیس جمع کروا کر فوری حاصل کر سکتے ہیں کار اور دیگر گاڑیاں چلانے والے خواتین وحضرات کو بھی چاہیے کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو اب کسی سفید پوش یا بااثر شخص کے پاس چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ جہلم شہر میں ٹریفک جام کے مسائل کو فوری حل کرنے کےلیے اقدامات کر رہیے ہیں جہلم شہر کے چار مختلف مقامات پر رکشہ اسٹینڈ بنا رہیے ہیں جس سے تمام رکشے نمبر کے ساتھ آئیں گے اور سواریاں بٹھا کر نکل جائیں گے اس سے شاندار چوک سمیت کسی بھی چوک میں رکشے کھڑے نہیں ہونگے ٹریفک کی رونی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی میڈیا نمائندگان ٹریفک مسائل کی نشاندہی کریں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا



