
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ضلع میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ہیلتھ سہولیات میں اضافہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختص بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ طبی عملہ کو کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع میں کور ونا کے مجموعی مثبت ایکٹیو کیسز کی تعداد 712 ہو گئی ہے۔ جبکہ پازیٹیو کیسز کا تناسب3.3٪ تک ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



