
جہلم : ڈپٹی کمشنر کا عیدالاضحٰی پر دارلامان، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے عید جیسے موقع کو اپنے فرائض پر قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دارلامان اور ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا اور دارلامان میں مقیم خواتین اور جیل اسیران میں عید گفٹس اور مٹھائی تقسیم کی۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ عید اجتماعی خوشیوں کا دن ہے اور معاشرے کی دکھی انسانیت کی دلجوئی کرکے عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر ایسے طبقات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



