اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر کا جی ٹی روڈ جہلم پر قائم مویشی منڈی کا دورہ۔ وہاں پر تمام تر سہولیات

جہلم : ڈپٹی کمشنر کا جی ٹی روڈ جہلم پر قائم مویشی منڈی کا دورہ۔ وہاں پر تمام تر سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیوں میں کرونا ویکسینیشن کاؤنٹرز قائم کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کیلئے ٹینٹس ‘پینے کے پانی ‘جنریٹر سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں، اس کے علاوہ منڈیوں میں شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی، پارکنگ، واش رومز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مویشی منڈیوں میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں آتے وقت کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ماسک اور ہینڈسینٹازر کا استعمال یقینی بنائیں۔ چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کو مویشی منڈیوں میں لانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر جانوروں کی خریدو فروخت کی ہرگز اجاز ت نہ ہوگی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You