
جہلم : ڈپٹی کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پمپس پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور انکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ، سول ڈیفنس آفیسر سرفراز اور پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام پیٹرول پمپس پر ہر سال پودے لگائے جائیں اور انکی حفاظت پمپ والوں کی زمہ داری ہو گی جو پودا خراب ہو جائے اس کی جگہ نئے پودوں کا انتخاب کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گرین بیلٹ پر بھی پودے لگانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ چکوال موڑ سے لے کر جہلم تک جی ٹی روڈ پر واقع تمام پیٹرول پمپس فرنٹ پر موجود گرین بیلٹ کو صاف ستھرا رکھیں اور پودے لگا کر انکی حفاظت کریں۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



