اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد رانا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ہمایوں کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کے خصوصی افراد کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہرگز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام خالی سیٹس پر تعیناتی میریٹ کی بنیاد پر ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیےحکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہےاور حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خالی آسامیوں پر لوکل افراد کو بھرتی کیا جائے تاکہ ان کو مستقبل میں مشکلات پیش نہ آئے۔ خصوصی افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن محکمانہ اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You