اہم خبریںجہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ویکسینیشن لازمی لگوائیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ویکسینیشن لازمی لگوائیں تا

کہ وبائی بیماریوں پولیو اور ٹائیفائیڈ کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اپنی نگرانی میں چھوٹے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ٹائیفائیڈ مہم 14 جون سے 26 جون تک جاری رہےگی۔جس کے دوران ضلع جہلم کی 14 شہری یونین کونسلز میں 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومتی ادارے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں، اس لیے عوام کا بھی فرض ہے کہ اپنے بچوں کی بہتر صحت کے لیے ٹائیفائیڈ ویکسین سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں.انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہلم ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے متحرک ہے۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You