باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عامر خان نیازی کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد دارالامان، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے عید جیسے تہوار کو اپنے فرائض پر قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مریضوں کی عیادت کر کے مٹھائی بھی پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران اور دارلامان میں مقیم خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا اور گفٹس دیتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ ہیروز ہیں جو مریضوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے بے لوث اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے ہیں قوم ہمارے ان ہیروز کو بھی اپنی دعاﺅں میں یاد رکھے۔



