
جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل دینہ میں منعقدہ کچہری کی صدارت کی اور آنے والے سائلین سے مسائل دریافت کی اور انکے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر، دیہی مرکز مال اور تحصیل آفس میں رجسٹری برانچ کا بھی دورہ کیا اور رجسٹری برانچ میں فردملکیت کے حصول اور انتقالات کروانے کے عمل کا جائزہ لیااور اراضی سنٹر میں انتقال اراضی ، فرد ملکیت و دیگر معاملات کے سلسلہ میں آنے والے سائلین سے سہولیات بارے دریافت کیا اور مختلف کاونٹرز پر جا کر دفتری ریکارڈ چیک کیا۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



