اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پتے کا بذریعہ لیپروسکوپی

جہلم : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پتے کا بذریعہ لیپروسکوپی کامیاب آپریشن کیا گیا۔

سرجن ڈاکٹر احمد رضا نعمانی نے یہ آپریشن سرجری کی خاص تکنیک استعمال کرتے ہوئے کیا، جس میں مریض کو نہ تو طویل بے ہوشی دینا پڑتی ہے اور ناہی لمبا چوڑا کٹ لگانا پڑتا ہے بلکہ مریض کے پیٹ میں دو ،تین انتہائی چھوٹے کٹ لگا کر کیمرا اور دیگر مخصوص آلات کی مدد سے مریض کے پیٹ میں داخل کر کے آپریشن کیا جاتاہے، سرجن کیمرہ کی مدد سے اپنے کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھتے ہوئے باہر سے ہی آپریشن کرتا ہے۔ اس قسم کے آپریشن اس سے قبل ملک کے بڑے شہروں میں ہو رہے تھے جبکہ اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی سطح پر جہلم میں بھی پہلی مرتبہ یہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی کاوشوں سے فرحت کمال ضیاء کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لئے لیپروسکوپی مشین کا عطیہ دیا گیا تھا، لیپروسکوپی ایک جدید سرجیکل مشین ہے جو آج سے پہلے کہیں ٹیچنگ ہستالوں میں موجود ہوتی تھی لیکن ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی کاوشوں سے اب یہ مشین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی موجود ہے۔ لیپروسکوپی مشین ہرنیہ، اپینڈیکس اور ٹیومر وغیرہ کی سرجری میں استعمال کی جاتی ہے۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You