اہم خبریںجہلم

جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ 09 محرم الحرام اور یومِ عاشور پر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

09 محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم ضلع کی تمام حساس اور بڑی مجالس اور ماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد
بانی ڈائریکٹر جنرل و سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق

ریسکیو1122جہلم محرم الحرام کے حوالےسے
تمام حساس اور بڑی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کر رہی ہے۔ *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ 09 محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122 ضلع جہلم کی تمام امام حساس بارگاہوں اور بڑی مجالس وجلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کر رہی ہے اور جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس سولہ ایمبولینسز ، ریسکیو موٹر بائیکس اور فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں تعینات کی گئیں ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
یوم عاشورہ کے موقع پر پر امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس شیخوپورہ، چک عبدالخالق، پنڈدادنخان، کھیوڑا اور سوہاوہ میں میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔
جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ھے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہےاور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You