اہم خبریںپنڈدادنخان

جہلم پولیس کی کامیابیوں کا سفر جاری، تھانہ جلالپور شریف میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کے مقدمہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر کمانڈ جہلم پولیس کی کامیابیوں کا سفر جاری، تھانہ جلالپور شریف میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،

ایس ایچ او جلالپور شریف عبدالرحمٰن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،

ملزم کی شناخت عقیل اسلم کے نام سے ہوئی ہے،

ملزم عقیل اسلم نے ڈیڑھ ماہ قبل فہد علی شہری کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

ملزم ڈکیتی کی 02 مزید وارداتوں میں بھی ملوث ہے،

ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے،

جلالپور شریف پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You