
جہلم پولیس کی موثر تفتیش منشیات کیس میں معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ نے فیصلہ سنا دیا،
2 منشیات فروش ملزمان آصف اور ارشاد کو سال 2021ء میں گرفتار کیا گیا،
ملزمان کو منشیات کے جرم میں 10،10 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،
جہلم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشنز اور لیگل ٹیموں کو شاباش
سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
رپورٹ : ثاقب محمود ڈویژنل بیورو چیف



