جہلم
جہلم پولیس کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور ان کے اطراف کے علاقوں میں فول پروف سیکیورٹی

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی جہلم پولیس کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور ان کے اطراف کے علاقوں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے،
پولیس افسران و اہلکار ہائی الرٹ رہتے ہوئے مسلسل گشت، ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ اور حفاظتی ڈیوٹیز مؤثر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں،
سیکیورٹی اقدامات کا مقصد مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنا مذہبی تہوار کرسمس مکمل امن، خوشی اور اطمینان کے ساتھ منا سکیں۔ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



