اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کا 25 دسمبر بانی پاکستان اور کرسمس ڈے کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف

جہلم پولیس کا 25 دسمبر بانی پاکستان اور کرسمس ڈے کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

تفصیلات کے مطابق:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد کی ہدایات پر جہلم پولیس کا بانی پاکستان اور کرسمس ڈے کے موقع پر سیکیورٹی پلان کا اجراء کیا گیا۔

ضلع بھر میں 25 دسمبر بانی پاکستان اور میسحی برادری کے 19 چرچوں پر پروگرام منعقد ہو رہے ہیں، جن پر 400 سے زاہد پولیس افسران و اہلکاران، 5 ایلیٹ سیکشن اور ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے، اس کے علاؤہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس لگائے گئے ہیں جو سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے، پروگرام سے پہلے ٹیکنیکل سوئپنگ کرائی جائے گی۔ سنائپر اور روف ٹاپ ڈیوٹی تعینات کی جائے گی، کرسمس کے تقریبات پر چرچز پر تربیت یافتہ والنٹیئرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

کرسچن کمیونٹی کی طرف سے اس موقع امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You