اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 منشیات فروش ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 22کلو 136 گرام

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 منشیات فروش ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 22کلو 136 گرام چرس برآمد،

سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا،

ملزم سے 05کلو 646گرام چرس برآمد کر لی،

سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر کو گرفتار کر لیا

ملزم سے 05کلو 600گرام چرس برآمد کر لی ،

دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02 منشیات فروش ملزمان علی رضا اور عظیم ایوب کو گرفتار کر لیا،

ملزم علی رضا سے 2200گرام چرس جبکہ ملزم عظیم ایوب سے 1330 گرام چرس برآمد کر لی گئی،

جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اصغر شاہ کو گرفتار کر لیا

ملزم سے 02کلو 300گرم چرس برآمد کر لی،

پنڈ دادن خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے ،

ملزمان کی شناخت زاہد ،حسنین اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے،

ملزم زاہد سے 1620 گرام چرس ،ملزم حسنین سے 560گرام چرس اور ملزم کاشف سے 260گرام چرس برآمد کر لی گئی،

کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا،

ملزم سے 01کلو 520گرام چرس برآمد کر لی گئی ،

جبکہ

صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم منیر احمد کو گرفتار کر لیا

ملزم سے 01کلو 300گرام چرس برآمد کر لی گئی،

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ضلع جہلم سے منشیات کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیموں کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You