
جہلم پولیس کا قماربازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 10ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم ،موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد،
منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان قیصر محمود،فرحان پرویز ،صفدر حسین ،غضنفر حسین،مظہر حسین،محمد تنویر،محمد خلیل،یاسر عرفات،گل نوازخان اور حسن جمیل کو گرفتار کر لیا ،
ملزمان سے رقم 41ہزار 260روپے، 07عدد موبائل فونز،01عدد چادراور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے،
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



