
جنوری2023ء
کل مال مسروقہ برآمد
83 لاکھ54 ہزار255 روپے
جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے،
اغواء، قتل/ اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ کل 114 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے13 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ66 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔
جرائم برخلاف مال کے 78 مقدمات درج 48 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 83 لاکھ54 ہزار255 روپےمال مسروقہ برآمد کیا، رابری اور کار چور گینگ کے06 کس ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 5 عدد گاڑیاں اور برآمد کیے۔
مقدمات منشیات 62 درج64 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس7 کلو583 گرام، ہیروئن9 کلو20 گرام اور شراب کی246 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ04 کس شرابی گرفتار، مقدمات اسلحہ37 درج37 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز27 عدد، کلاشنکوف 02 عدد، رائفل02 عدد، گن03 عدد،چاقو،خنجر03 عدد اور177 عدد راونڈز برآمد، قمار بازی کے07 مقدمات درج36 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم2لاکھ 31 ہزار120 روپے، 35 عدد موبائل فونز، 09 عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد، کرایہ داری کے 04 مقدمات درج 11 ملزمان گرفتار کیے۔مقدمات کائیٹ فلائنگ 6مقدمات 6گرفتار جن کے قبضہ سے 370 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد ۔
جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح 61 فیصد رہی۔
محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 26شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 2963چالان جس پر9 لاکھ55 ہزار400 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 4 عدد لائسنس معطل اور 11 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 4661فراد نے استفادہ حاصل کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 141 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



