
جہلم : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے ) کے صدر جی ایم جمالی،سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، فنانس سیکرٹری جمیل مرزا، نائب صدر اسلم ڈوگر، پی ایف یو جے کے رہنما طارق عثمانی،فرحت فاطمہ، رضوان علیزئی،عثمان خان، قاضی رضوان،راجہ لیاقت، عابد چوہدری،فرقان راؤ، قیصر مرزا، عبدالرزاق سیال و دیگر نے جہلم یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر ریاض گوندل،جنرل سیکرٹری الیاس وٹو اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادئ اظہار اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں پی ایف یو جے جہلم یونین آف جرنلسٹس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے بلاتفریق پاکستان کے ایک ایک پروفیشنل صحافی کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ مشترکہ بیان میں پی ایف یو جے کی قیادت کا کہنا ہے کہ شہری آزادیوں، مزدوروں کے حقوق، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی اور صحافتی آزادیوں کے لیے ان کی تنظیم کی ایک تاریخی جدوجہد ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ان کی تنظیم کسی بھی قسم کے دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
جہلم : (نامہ نگار)



