
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جہلم : ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیر بشیر ولد محمد بشیر ساکن آدووال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور 40 لیٹر دیسی شراب برآمد، تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکن شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری



