جہلم: (ملک وسیم اختر) یومِ شہادتِ حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم ملک رضوان

جہلم: (ملک وسیم اختر) یومِ شہادتِ حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم ملک رضوان احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت علیؑ کی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی شجاعت، عدل و انصاف، علم و حکمت اور ایثار و قربانی رہتی دنیا تک ایک مثالی نمونہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے ہمیشہ حق و صداقت کا درس دیا اور اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی شہادت انسانیت کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے، جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
ملک رضوان احمد نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ہمیں حضرت علیؑ کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اس دن کو عقیدت و احترام سے منائیں اور حضرت علیؑ کے افکار و نظریات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ یوم شہادت کے دن پر حضرت علیؑ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کریں اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں تاکہ معاشرے میں حقیقی اسلامی اقدار کو پروان چڑھایا جا سکے۔




