
جہلم : محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہاراں شجرکاری مہم کے تحت عوام میں آگاہی کے لیے سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم کلب میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمد خالد اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل بھی موجود تھے۔
ضلع جہلم میں دو ملین پودے لگانے کا اہدف ہے۔
اب تک چودہ لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں، جو کہ زیادہ تر بیج کے ذریعے لگائے گئے ہیں۔
مقررہ ہدف جون کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔
سوسائٹی کے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں دو روپے کے حساب سے پودا موجود ہے۔
شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم



