اہم خبریںجہلم

جہلم : عوام کے مسائل فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اپنے آفس میں اوپن ڈور

جہلم : عوام کے مسائل فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے پاس خود جا کر انکے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل دریافت کرکے فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل کے حل اور ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت ضلعی سطح پر مختلف محکموں کی کارکردگی پر گہری نظر ہے تاکہ سروسز ڈلیوری کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفتر میں حل کرنے پر توجہ دیں اور اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو خندہ پیشانی سے سن کو انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You