جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری )ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچے

جہلم (عبدالرحمن قادری )ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے اپنی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت کو ایک بار پھر برقرار رکھتے ہوئے قابلِ تحسین اقدام کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں گم ہو جانے والے بچے کو پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلاش کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جنید اپنے والد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آیا تھا کہ اسی دوران رش کے باعث اپنے والد سے بچھڑ کر گم ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس خدمت کاؤنٹر کے عملے نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا اور قلیل وقت میں بچے کو بحفاظت ڈھونڈ نکالا۔ شناخت کی تصدیق کے بعد بچے کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔گمشدہ بچے کے والدین اور اہلِ خانہ نے جہلم پولیس کے بروقت اور انسان دوست اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس اہلکاروں کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You