جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری ) شہر کی سبزی و فروٹ منڈی شدید بدانتظامی کے باعث کچرے اور گندے چھپڑ

جہلم (عبدالرحمن قادری ) شہر کی سبزی و فروٹ منڈی شدید بدانتظامی کے باعث کچرے اور گندے چھپڑ میں تبدیل ہو چکی ہے، جس سے حکومت پنجاب کےستھرا پنجاب مہم کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں منڈی کے مختلف حصوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، کھڑا ہوا بدبودار پانی مکینوں مجے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ذرائع کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC)، واسا اور متعلقہ انتظامی اداروں کی عدم توجہی کے باعث سبزی و فروٹ منڈی کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ صفائی کا کوئی باقاعدہ نظام نظر نہیں آتا جبکہ نکاسیٔ آب نہ ہونے کے باعث بارش یا پانی کے استعمال سے چھپڑ بن جاتے ہیں جو بعد ازاں تعفن اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
منڈی میں موجود دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندگی اور بدبو کی وجہ سے خریدار آنے سے کتراتے ہیں جس سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ دکانداروں کو سارا دن گندے پانی اور کچرے کے درمیان بیٹھ کر روزگار کمانا پڑتا ہے، جبکہ مکھیاں اور مچھر وبائی امراض کو دعوت دے رہے ہیں
خریداروں اور علاقہ مکینوں نے بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈی سے گزرنا دوبھر ہو چکا ہے۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پھسلن اور بدبو کے باعث حادثات کا بھی خدشہ رہتا ہےشہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں، سبزی و فروٹ منڈی میں مستقل صفائی کا انتظام کیا جائے، نکاسیٔ آب کے مسائل حل کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے


جہلم (عبدالرحمن قادری )

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You