جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری)ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، پیٹرول برآمد

جہلم (عبدالرحمن قادری)ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جانے والا پیٹرول بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت میں ملوث تھا جس کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے تھانہ منگلا پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You