جہلم : ضلع کونسل ہال جہلم میں لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ جہلم کی طرف سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں نان فارمل سکولز کے 120 بچوں میں یونیفارم ، بیگز ، شوز ، جرسیاں اور دیگر سٹیشنری آئیٹمز تقسیم کی گئیں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ڈی ای او لیٹریسی میمونہ انجم نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر ،سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم ، ڈی ای او ایلیمنٹری عبدلحفیظ ، ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء ، خاور شہزاد صدر چیمبر آف کامرس ، ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل ، مومنہ مہرو گوندل ، سید حسن زیدی ، چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیون راٸٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، سوشل ورکر ارسلان کھوکھر ، مسٹر ذولفقار نمبردار یونین کونسل سنگھوئی اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں غیر رسمی اداروں میں زیر تعلیم چھوٹے بچوں کی بڑی مشکلات کو حل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یہ وہ بچے ہیں جو معاشی مسائل کی وجہ سے رسمی اداروں میں تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔ایسے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے یقینا عظیم لوگ ہیں۔خصوصی طور پر ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، خاور شہزاد سمیت اس کار خیر میں صف اول کا کردار ادا کرنے والوں کا نام سربلند رہے گا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، خاور شہزاد صدر چیمبر آف کامرس اور ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کی طرف سے مزید 250 بچوں کے لئے کٹ دی گئیں۔اس کے علاوہ ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل ، ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور سید حسن زیدی کی طرف سے مجموعی طور پر 10 خاندانوں کو ماہانہ فوڈ پیکج دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔



