
جہلم سٹی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ،
سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 07 ملزمان گرفتار،
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان عامر، سجاد، خان، بابر، عامر سہیل، مسعود اور علی کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے،
سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،
جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




