اہم خبریںجہلم

جہلم ریسکیو1122کے ترمیمی بل کی منظوری سے ریسکیورزکا مستقبل محفوظ ہو گیا

پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے ترمیمی بل کی منظوری سے ریسکیورزکا مستقبل محفوظ ہو گیا۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے ریسکیو1122ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی قیادت میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کنٹرول روم انچارج صابر حسین،ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر کنور فہیم،سینئیر اکاؤنٹنٹ محمد شیراز، اسٹیشن کوارڈینیٹر عدنان انجم اور میڈیا کوارڈینیٹر محسن بشیر کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ریسکیورز کا جزبہ اور خوشی قابل دید تھی۔

بانی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی اس کاوش پر ریسکیوافسران اور ریسکیورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے اس تاریخی اقدام پر بلا شبہ شکریہ ادا کرتے ہیں اورہم جناب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اورمعزز اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہین جنہوں نے ریسکیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ سروس سٹرکچر بھی منظور کیا۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام الناس کو بہتر اور پیشہ وارانہ طریقے سے ریسکیو سروسز مہیا کرتے رہیں گے اور ریسکیورز مثالی جزبے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔


محسن بشیر میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 جہلم

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You