اہم خبریںجہلم

جہلم : دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ کا سلسلہ جاری ہے فارملین، یوریا اور نمک اور پانی

جہلم : دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ کا سلسلہ جاری ہے فارملین، یوریا اور نمک اور پانی کی ملاوٹ والا دودھ پکڑا گیا فوڈ اتھارٹی جہلم نے 1400 لیٹر دودھ پکڑا اور لاہور موڑ کے مقام پر ضائع کر دیا

دودھ کے نام پر شہریوں کی رگوں میں زہر اتارنے کا کاروبار جاری ہے،لیکن اب پنجاب میں ملاوٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی،کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف جہلم میں بڑی کارروائیاں کی گئیں ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں جہلم میں 1400 سو لیٹر ناقص دودھ برآمد کر کے ضائع کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہلم میں دودھ لانے والے ٹینکرز کو چیک کیا گیا تو دودھ میں لاش محفوظ کرنے والا کیمیکل فارمالین اور یوریا موجود تھا۔

فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری دودھ کی شہر میں ترسیل کو روکنے کیلئے کارروائی کی، کاروائی کے دوران نڑوالہ روڈ مرضی پورہ کے علاقے میں دودھ لے کر جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں ملاوٹی اورغیرمعیاری دودھ موجود ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر 1400 لٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا۔

دودھ میں سوڈیم کلورائیڈ، فارمالین اور پانی کی آمیزش تھی،فوڈ اتھارٹی انتظامیہ نے ملاوٹ ثابت ہونے پر 1400 لٹر دودھ ضائع کردیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You