باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب،
جہلم جناب ضیا اللہ خان صاحب ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے اچانک دارالامان جہلم کا اچانک وزٹ کیا۔انھوں نے ادارے میں مقیم خواتین کے مسائل سنے اور ادارے میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
انھوں نے خواتین سے خوراک اور ادویات کے متعلق دریافت کیا اور کچن کا جائزہ لیا۔ادارے میں مقیم خواتین نے ضیا اللہ خان صاحب ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کو اپنے عائلی مسائل سے آگاہ کیا کہ کس طرح وہ مسائل سے دوچار ہو دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ان کے کیسز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور ادارہ پیروی کر رہا ہے۔ضیا اللہ خان صا حب ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے ادارے کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ ضیا اللہ خان صا حب ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے مس طیبہ ناصر انچارج دارالامان کوموقع پر ہدائت کی کہ عمارت کی مرمت اور رنگ روغن کا کام شروع کرایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ
” دارالامان تشدد سے متاثر ہ خواتین کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ ہم ادارے میں پناہ لینے والی تمام خواتین کو بلا امتیاززندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں اور انھیں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے میں کوشاں رہیں گے ۔



