جہلم تھانہ کالا گجراں اور تھانہ چوٹالہ کے قتل کے مقدمات میں اہم پیش رفت، گرفتار ملزمان سے وقوعہ جات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد
کالا گجراں پولیس نے 04 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان علی حیدر ،محمد عمر ،رضوان عزیز اور علی حسن سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ،
ملزم علی حیدر سے پسٹل 30بور معہ رونڈز ،ملزم محمد عمر سے پسٹل 30بور معہ رونڈز، ملزم رضوان عزیز سے پسٹل 30بور معہ رونڈز اور ملزم علی حسن سے پسٹل 30بور معہ رونڈز برآمد کر لئے گئے ،
جبکہ
چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم تصور حسین سے اسلحہ کلاشنکوف معہ رونڈز برآمد کر لیے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



