اہم خبریںپنڈدادنخان

جہلم تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی شاندار کاروائی اندھے قتل کے ملزمان گرفتار

جہلم تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی شاندار کاروائی اندھے قتل کے ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
چند روز قبل پنڈدادنخان کے علاقہ واڑہ بلند خان میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا جس میں مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محمد نواز ورک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد آصف ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل کے مقدمہ نمبر 39/22 مورخہ 2022_01_22 بجرم 302 ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملوث ملزمہ سمروت فاروق زوجہ محمد بلال اور اس کے آشنا ارسلان کو جدید سائنٹفک طریقوں اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور مزید کہا کہ ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون سے بچ نہیں سکتے۔ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You