جہلم تھانہ للہ کے علاقہ میں میاں بیوی کے دوہرے قتل میں مزید پیشرفت، واقع میں ملوث مرکزی
جہلم تھانہ للہ کے علاقہ میں میاں بیوی کے دوہرے قتل میں مزید پیشرفت، واقع میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،
اس سے قبل واقع میں ملوث 04 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں
واقع کے بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری موقع کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،

مرکزی ملزم کی شناخت محمد زعفران کے نام سے ہوئی ہے،
جبکہ قبل ازیں گرفتار 04 ملزمان میں لال خان، محمد اسلم،ذاکرہ بی بی اور رسولاں بی بی شامل ہیں،
ملزم سے واقع میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لیا گیا ہے،
ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر فائرنگ کر کے رحمان رسول نامی شہری اور سنعیہ رانی نامی خاتون کو جانجق کر دیا تھا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،
شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او للہ اور ٹیم کو شاباش



