اہم خبریںجہلم

جہلم تھانہ سٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف عوام کی دہلیز پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سربراہی میں امروز حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل، SHO تھانہ سٹی اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے اس کے علاؤہ شہریوں اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے DSP سٹی سرکل اور SHO تھانہ سٹی کو موقع پر احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔ کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائے گا

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You